جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ٹیچر کی مار سے گھر سے بھاگ کر حافظ آباد سے ضلع جھنگ پہنچنے والا دوسری جماعت کا طالب علم انچارج پٹرولنگ پولیس پل اصحابہ میاں عبد الرزاق جنجوعہ کی کوششوں سے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، ورثاء کا پٹرولنگ پولیس پل اصحابہ کی زبردست کاوش پر انتہائی خوشی کا اظہار اور عمدہ فرض شناسی کو سراہا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،آصف سیماب جنجوعہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

*پٹرولنگ پولیس پل اصحابہ کا احسن اقدام*
رپورٹ۔ آصف سیماب جنجوعہ
حافظ آباد سے بھاگا بچہ والدین کے سپرد کر دیا۔
دوسری کلاس کا بچہ ٹیچر کی مار سے حافظ آباد سے بھاگ کے سید والا پہنچ گیا۔

1124 پر ایمرجنسی اطلاع پر گشت پر معمور عملہ نے بچے کو اپنی حفاظت میں رکھا۔
بچہ اپنا نام، والد کا نام، موبائل نمبر اور جگہ نہ بتا سکا۔
چوکی انچارج میاں عبد الرزاق جنجوعہ کی موثر پٹرولنگ سے رات 30-9 بجے بچے کے والدین کو ٹریس کر لیا گیا۔

بچہ رات چوکی پل اصحابہ پر رہا اور اگلے دن بچہ کی والدہ اور کزن کے حوالے کر دیا گیا۔
چوکی انچارج اور عملہ کی طرف سے بچے کو گفٹ دیئے گئے۔

بچے کے گھر والوں کی طرف سے عملہ چوکی انچارج پل اصحابہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment