احمد پور سیال/جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ضیغم عباس عاجز سے) ماہ صیام آپس میں محبت بھائی چارے،صبروتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے رانا شہباز احمد خان
گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے ممبر مہر محمد عباس سیال کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام انکی رہائشگاہ محلہ فاروق آباد پر کیا گیا جسمیں چیف وہب پنجاب اسمبلی رانا شہباز احمد خان،مہر جانی خان سیال، مہر کبریا خان سیال،صدر انجمن تاجران احمد پور موڑ قاری نوید احمد کشمیری، چوہدری قاسم میئو،چوہدری قیصر متین میئو،میاں کاشف جھنڈیر، سید قیصر عباس شاہ،رانا عمران سرور، مہر جواد سیال،مہر عدنان،ضیغم عباس،میاں رمضان جنجیانہ،سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی-
مہر جانی سیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا
روزہ انسانی صحت کیلئے افادیت اور اسکے اجر وثواب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے فرض کئے ہیں،جبکہ اسکا ثواب بے حساب بتایا گیا،اسکا ثواب فرشتے شمار نہیں کرسکتے،کیونکہ اس کا ثواب دینے کا خود اللہ تعالیٰ نے ذمہ لیا ہے،فرمان الٰہی کا مفہوم ہے کہ مسلمان کا روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا ثواب دوں گا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ