جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ طور پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا معاملہ، ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ ( ) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ ٹوبہ روڈ بائی پاس کے قریب بذریعہ فائر شہری کے زخمی ہونے کا معاملہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے فوری نوٹس پر دو ملزمان بروقت گرفتار، مقدمہ درج –

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان اور عبداللہ دونوں بھائیوں نے مبینہ طور پر رقبے کے تنازعے کی رنجش پر بلال ارشد نامی شہری کو ٹانگ میں فائر کیا۔مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

تھانہ سیٹلائٹ پولیس نے ملزمان عبدالرحمان اور عبداللہ کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی ، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائیگا، انسداد جرائم کیلئے پولیس ہمہ وقت ہر محاز پر برسرپیکار ہے-

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے ، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لاپرواہی بلکل بھی برداشت نہیں کی جائیگی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment