جھنگ ( ) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے انسپکٹر محمد ریاض اور اے ایس آئی محمد فاروق کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں جملہ انچارج برانچز شریک ہوئے۔
ڈی پی او نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کو انکی پیشہ ورآنہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے انسپکٹر محمد ریاض اور اے ایس آئی محمد فاروق کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں جملہ انچارج برانچز شریک ہوئے۔ ڈی پی او نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کو انکی پیشہ ورآنہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔
ریٹائرڈ پولیس افسران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ پولیس افسران نے اپنے فرائض اور پیشہ وارانہ امور کو احسن طریقے سے نبھایا ہے ۔ آپ جیسے فرض شناس پولیس افسران قابل فخر اور محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائر پولیس افسران کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ