جھنگ : شاہ جیونہ دربار پر تین افراد کی اموات کا معاملہ
جھنگ : ڈی پی او محمد راشد ہدایت ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
جھنگ : ابتدائی معلومات کے مطابق بزرگ افراد کی موت شدید حبس میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی
جھنگ : تاہم پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،
جھنگ : کرنٹ لگنے یا بھگدڑ مچنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے،
جھنگ : پولیس اور انتظامیہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک سے الرٹ ہے،
جھنگ : بدامنی کی افواہوں پر کان نہ دھریں، صورتحال پرامن ہے، ڈی پی او
جھنگ : پولیس افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، شہریوں کی حفاظت کو مقدم رکھیں، ڈی پی او