جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی ) شہید کانسٹیبل محمد وریام کی برسی کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے ذبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد وریام کی برسی کے موقع پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہور حسین نے چک نمبر 181 ج ب میں شہید کی قبر پر حاضری دی-
پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ پولیس کے دستے نے شہید کانسٹیبل محمد وریام کی قبر پر سلامی پیش کی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے شہید کانسٹیبل کی فیملی سے بھی ملاقات کی اور تحائف پیش کئے۔ شہید کانسٹیبل نے 1995ء میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے دوران ریڈ مجرمان کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا ۔
شہید کانسٹیبل کی برسی کے موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ ذندہ رہیں گے۔ شہداء پولیس ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی فیملیز کی ویلفئیر ہماری زمہ داری ہے، جسکا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +