جھنگ پولیس کی کارروائی ،کسی بڑے فنکشن کے لئے سپلائی کرتے ہوئے معروف شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ،شراب کی بڑی تعداد میں بوتلیں برآمد، ایس ایچ او شاہد امیر قادری کی زیرنگرانی سب انسپکٹر مبشر احمد نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی ،رپورٹ انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ( شیخ غلام مصطفٰی ) وزیراعلی پنجاب اور آئی جی کے احکامات پر جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ سب انسپکٹر مبشر احمد نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وقاص علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، منشیات فروش کے قبضہ سے رکشے پر لدی 65 بوتلیں شراب برآمد ، مقدمہ درج کرکےمنشیات اور رکشہ قبضہ میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور آئی جی کے احکامات پر جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ سب انسپکٹر مبشر احمد نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وقاص علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، منشیات فروش کے قبضہ سے رکشے پر لدی 65 بوتلیں شراب برآمد ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔

ملزم بھاری مقدار میں شراب کسی فنکشن پر لے کر جا رہا تھا ۔ مبشر احمد اور اے وی ایل ایس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور منشیات فروش ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کریک ڈاون جاری رکھا جائے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن اور منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ، شہری اس برائی کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment