نوکری کا جھانسہ دیکر جھنگ کی رہائشی خاتون کے ساتھ مبینہ طور اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 5 ملزمان نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ جھنگ کی رہائشی خاتون کو ملزم عمر نے نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور بلوایا تھا۔ جس کے بعد ملزم ، متاثرہ خاتون کو ستوکتلہ کے علاقے میں ایک فلیٹ میں لے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمر فاروق کے 4 ساتھی فلیٹ میں پہلے سے موجود تھے، نشے کی حالت میں خاتون پر تشدد کے بعد اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز

Leave a Comment