شورکوٹ(تحصیل رپورٹر )شورکوٹ عبد النبی قبرستان کی چاردیواری کی ٹوٹ پھوٹ اور گیٹ اکھاڑے جانے سے قبرستان میں نشہ کرنے والوں نے ڈیرے ڈال لئیے جسکی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ھونے لگا عبدالنبی قبرستان کی چاردیواری جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور لوھے کے وزنی گیٹ بھی اکھاڑے جا چکے ھیں ۔
چاردیواری اور گیٹ نہ ھونے کی وجہ سے نشہ کرنے والے حضرات قبرستان میں بیٹھ کے نشہ آور ادویات اورھیروئن کا استعمال کرتے ھیں جس سے قبرستان کا تقدس پامال ھو رھا ھے علاقی مکینوں کا کہنا ھے قبرستان کی چاردیواری مکمل بن کروائی جائے اور گیٹ بازیاب کروائے جائیں تاکہ –
یہاں نشئیوں کی آمدورفت بند ھو سکے اور یہاں جو قبرستان کی زمین میں موٹر لگا کے زمینوں کو پانی بیچا جا رھا ھے اس کا بھی سدباب کیا جائے تاکہ ھمارے عزیزواقارب کی قبروں کی بے حرمتی نہ ھو اور قبرستان کا تقدس بحال رھے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +