جھنگ ( محمد ریاض شاہد ) سکیل نمبر 19 اور سکیل نمبر 20 میں پروموشن پانے والے اور ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام کے اعزاز میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا-
جس میں صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین حافظ غلام محی الدین ، سی ایجوکیشن ملک محمد سرور اور چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ حافظ عبدالناصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری ظفر اقبال حیدری ، ڈی ای او زنانہ نسرین عبداللہ، محمد انور جپہ صدر پی ٹی یو ضلع جھنگ ، سینئر نائب صدر غلام شبیر ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر ڈاکٹر فردوس کوثر ،میڈم مہرانساء پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک جنوبی ، میڈم رابعہ کوثر صدر پی ٹی یو شعبہ خواتین جھنگ، صائمہ اقبال جنرل سیکرٹری پی ٹی یو جھنگ، محمد سعید احمد ، میڈیا کوآرڈینیٹر نعمان شیخ ، شیخ شفقت حسین ، رائے محمد اسلم بھٹی اور نجم شیراز بھروانہ سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض خالد حسین قمر نے سرانجام دیئے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جسکے بعد نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ لوئر سکیل سے اپر سکیل میں ترقی پانے والے اور ریٹائرڈ ہونے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک پاکستان میں تعلیم کے میدان میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں-
اور جہالت کے اندھیروں کو علم کے نور سے منور کیا ۔ اس موقع پر پنجاب میں اساتذہ کرام کے مسائل بھی زیر بحث لائے گئے اور حکومت پنجاب سے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ اور ترقی پانے والے اساتذہ کرائم کو تحائف سے بھی نوازا گیا ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +