جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) فیلڈ ہسپتال کا دائرہ کار وسیع کرنے کا عوامی مطالبہ سامنے آگیا، جھنگ کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں تک رسائی بحال کی جائے تاکہ دوردراز کے علاقہ کے لوگ بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں، رپورٹ ڈاکٹر انور علی جاوید بیورو چیف جھنگ آن لائن نیوز

موبائل ہیلتھ یونٹ114 جھنگ جو کہ ماضی میں سالہ سال حویلی بہادر شاہ کے دیہی علاقہ جات اور شورکوٹ تحصیل کےدوردراز دیہی علاقوں میں ضرورت مند غریب مستحق لوگوں کو بلامعاوضہ ECG,Ultrasound, XRay ادویات جیسی سہولیات فراہم کرتا رہا ہےتقریبا’ عرصہ 10 ماہ سے اب لوگ ان سہولیات سے محروم ہیں،-

جناب محترمہ CM صاحبہ نے انکی تجدید نو کر کے انکو فیلڈ ہسپتالوں کا نام دیا ہے جنکا مقصدفیلڈ میں جاکر ایسے علاقے جہاں BHU تک موجود نہی کی وہاں کے دیہی غریب لوگوں کو ایکسرے،ایک سی جی،الٹرا ساؤنڈ جیسی سہولیات دینا تھا لیکن یہ یونٹ جھنگ شہر کے اندر ہی DHQ ہسپتال سے 04 کلومیٹر دور کبھی 5 کلومیٹر دور فیلڈ کرتا نظر آتا ہے-

وزیر اعلٰی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت جھنگ و پنجاب سے گزارش ہےکہ یونٹ کو جھنگ کی چاروں دوردراز تحصیلوں میں بطور فیلڈ ہسپتال فعال کیا جائے-

جو اس یونٹ کا بنیادی مقصد ہے، جھنگ شہر کے لوگ بآسانی DHQ ہسپتال یہ تمام سہولیات لے سکتے ہیں یہاں انکی تعیناتی بلا جواز بلا مقصد ہے،جناب جھنگ کی تحصیل شورکوٹ،اٹھارہ ہزاری،احمد پورسیال،جھنگ،کے لوگوں تک اس فیلڈ ہسپتال کے فوائد پہنچانا ہی بنیادی مقصد تھا،ہم امید کرتے ہیں-

اس درخواست پر عمل پیرا ہو کر محکمہ صحت دیہی لوگوں کو یونٹ کے فوائد سے عملی طور پر مستفید کریگا
بیوروچیف انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

Leave a Comment