جھنگ کے نواحی علاقے میں شہریوں کو لوٹنے کی کوشش، شہریوں نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا، اسی دوران ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ : تین مسلح افراد کی شہریوں کو لوٹنے کی کوشش، شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی

جھنگ : واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ اینیمل یونیورسٹی کے قریب چنیوٹ روڈ پر پیش آیا

جھنگ : تین نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دو راہ گیر شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی،

جھنگ :مزاحمت پر ایک ڈاکو شہریوں کے قابو آ گیا، چھڑوانے کی کوشش میں ساتھی ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی

جھنگ : اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جھنگ : زخمی ڈاکو کی شناخت غفران عرف چیتا کے نام سے ہوئی ہے جو چوری، ڈکیتی اور قتل جیسی سنگین متعدد وارداتوں میں ملوث نکلا

جھنگ : جائے وقوعہ کے نواحی علاقوں میں فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جھنگ : ملحقہ پولیس اسٹیشنز میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے،ناکہ بندی پر سخت چیکنگ جاری ہے،

جھنگ : فرار ہونے والے ڈاکو جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے، ڈی پی او محمد راشد ہدایت

جھنگ : شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او(رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی)

Leave a Comment