ڈپٹی کمشنر محمد عمیرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل احمد پور سیال محمد عرفان ہنجرا نے عید الاضحی کے حوالے سے قائم عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مویشیوں کے بیوپاریوں اورخریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے مویشی منڈی میں انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں بیوپاریوں اورخریداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن پر موثر انداز میں عملدرآمد کے لئے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے سیل پوائنٹ کے انتظامی افسران کو ہدایت کہ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ سٹاف موجود ہونا چاہیے جبکہ دیگر میڈیکل اور ریسکیو سٹاف بھی اپنی سروسز کو فراہم کرنے کےلئے ڈیوٹی پر حاضر رہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔