وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ واقع نزد وریام والا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، مریضوں کی بڑی تعداد کا فری چیک اپ کیا گیا، شہریوں نے معروف ڈاکٹر ریحان احمد طاہر اور ان کے ہمراہ محکمہ صحت کی گاڑی اور تجربہ کار عملے کے جزبے کو سراہا اور میزبان ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ کی بھی تعریف کی، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا ملک اصف یعقوب ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ واقع چکنمبر 484کالونی نزد وریام والا میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر ریحان احمد طاہر چیسٹ اسپشلسٹ شور کوٹ سے تشریف لائے انکے ہمراہ محکمہ صحت کی گاڑی اور تجربہ کار عملہ موجود تھا-

جہاں پر مریضوں کے فری ایکسرے کئے گئے تقریبا 100 کے قریب مریضوں کا چیک اپ فری کیا گیا فری میڈیسن بھی دیں گئیں دور دراز کے علاقوں سے چھوٹے بڑے عورتیں مرد چیک اپ کیلئے پہنچے ڈاکٹر صاحب نے تسلی سے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفید مشوروں سے نوازا-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ریحان احمد طاہر نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام الناس کی خدمت کرنا ہے ہمارا کام خدمت انسانیت ہے جو الحمدللہ پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے سرانجام دے رہا ہوں مجھے ملک اصف یعقوب ایڈووکیٹ کے ڈیرے پر اکر قلبی سکون ملا جہاں پر عورتوں اور مردوں کیلئے ٹھنڈے پانی اور بیٹھنے کیلئے سایہ کا انتظام کیا گیا-

ملک اصف یعقوب ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر ریحان احمد طاہر اور جملہ انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شدید گرمی کے موسم میں ہمیں وقت دیا اللہ کریم ہمارا یہ عمل قبول کر کے ہم سب کی نجات کا زریعہ بنائے امین اور امت مسلمہ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی دے آمین-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment