جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) انچارج سنٹر عامر محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عرفان سرفراز کی انتھک محنت رنگ لے آئی اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ کو بہترین کارکردگی پر ISO سرٹفکیٹ جاری کر دیا گیا، رپورٹ ریاض شاہد خان

انچارج سنٹر عامر محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عرفان سرفراز کی انتھک محنت رنگ لے آئی
اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ کو بہترین کارکردگی پر ISO سرٹفکیٹ جاری کر دیا گیا-

جھنگ ( بیورو رپورٹ) اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ کو اس کی شاندار کارکردگی اور سائلین کے مسائل بروقت حل کرنے کی وجہ سے ISO 9001:2015 سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا ہے۔ یہ کامیابی جھنگ کے شہریوں کو غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کے لیے انچارج سنٹر عامر محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان سرفراز کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ISO 9001:2015 معیار کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ بینچ مارک ہے ۔ اس موقع پر انچارج سنٹر جھنگ عامر محمود کا کہنا تھا کہ “یہ کامیابی جھنگ کے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہماری ٹیم کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ۔

ہم اپنے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے عمل اور خدمات کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ ہم اپنی ٹیم کے شاندار کام کے لئے بہت شکر گزار ہیں جس نے ہماری کارکردگی میں بھرپور ساتھ دیا ۔ آئی ایس او سرٹیفیکیٹ لینڈ ریکارڈ سنٹر جھنگ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ جن شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے-

ان میں فرد کا اجراء ، انتقال کا اندراج اور تصدیق ، حکم امتناعی کا اندراج ، اراضی بابت خدمات و دیگر سروسز بروقت ، جدت اور شفافیت کے ساتھ شامل ہیں جبکہ سائلین کو بغیر کسی انتظار اور قطار کے اپنی مطلوبہ سروسز ایک ٹوکن کے زریعے فراہم کی جاتی ہیں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment