جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کا اہم اجلاس ضلعی صدر ملک ابوبکر اعوان کی صدارت میں ہوا، جسمیں بانی اور مرکزی چیئرمین ملک احمد اعوان سمیت کثیر تعداد میں برادری کے زعماء نے شرکت کی، اس موقع پر اعوان برادری کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے کا اعادہ کیا گیا

جھنگ سٹی میں ضلعی صدر ملک محمد ابوبکر اعوان کی زیر صدارت آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن جھنگ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت ایڈمن ملک عبدالغفور نے حاصل کی ۔

اجلاس میں بانی اور مرکزی چیئرمین ملک وحید احمد صاحب اور تمام مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ تمام اعوانوں کو عید الضحیٰ کی مبارک پیش کی گئی ۔

اعوان قوم کے اتحاد مدد اور بھلائی کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنے پر مرکزی چیئرمین اور بانی ملک وحید احمد صاحب کو خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں تمام ایڈمن ٹیم اور کچھ جنرل ممبران نے شرکت کی ۔ ضلعی صدر ملک محمد ابوبکر اعوان نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کو ایک دوسرے سے محبت اور احترام کے رویے پر زور دیا ۔

ملک محمد ابوبکر اعوان نے کہا کہ ہم حضرت علی پاک کی اولاد ہیں اس لیے بڑوں کا ادب اور احترام ہمارے خون میں شامل ہے ۔۔تمام ایڈمن اور جنرل ممبرز کو واٹس ایپ گروپ میں اپنی حاضری اور وقت کو بڑھانے کی ھدایت دی-

اور جھنگ ضلع کے اعوانوں کو آل پاکستان اعوان ایسوسی میں شامل کرنے کے لیے سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے کہا سیکرٹری انویسٹیگیشن ملک محمد اختر نواز صاحب نے تجویز دی کہ فنڈ سے مستقل فنڈ دینے والے رجسٹرڈ ممبر کو قرض حسنہ دیا جائے ۔

اور ریگولر فنڈ دینے والے ممبر کو مکمل بینیفٹ دیا جائے گا ۔ تمام شرکاء نے آل پاکستان اعوان ایسوسی ضلع جھنگ کی ٹیم پر مکمل اعتماد کیا اور کہا کہ اس میں کوئی ردوبدل نہ کیا جائے ۔ایگزیکٹو ممبر ملک حاجی محمود اعوان نے سیکریٹری فنانس ملک کلیم اللہ اور کوآرڈینیٹر فنانس ملک مراتب کی کارکردگی کو سراہا۔

سیکریٹری جنرل ملک ذیشان نے قطب اعواناں کی مسجد میں نلکا لگوانے کی تجویز دی جس کی تائید سیکرٹری فنانس ملک کلیم اللہ اور سیکریٹری انفارمیشن ملک نذیر احمد نے کی۔اس کامیاب میٹنگ میں ۔ضلعی صدر ملک محمد ابوبکر اعوان ۔ایڈووکیٹ ملک فہیم اعوان ۔ انجینئر ملک علی عمران ۔ ملک آصف اعوان ۔ جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اعوان ۔

ایگزیکٹو ممبر ملک حاجی محمود اعوان ۔ ملک نذیر احمد ۔ ملک کلیم اللہ ۔ ملک مراتب ۔ملکاخترنواز۔ ملک زبیر اسماعیل ۔ملک عبدالغفور ۔ ملک شان حیدر ۔ ملک عبد القدوس ۔ ملک مراتب ۔ علامہ اعجاز جلالی ۔ ملک بدر منیر ۔ ملک عمران اور دیگر نےشرکت کی ۔شرکا کی مشروب اورفروٹس سے تواضع کی گئی۔

سینئرایڈوائیزر ملک علی عمران نے بہترین میزبانی پر ڈاکٹر عبد القدوس کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا اور کہا کہ آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی اور ایمانی حمایت جاری رکھے گی۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment