ماں کے منہ پر تکیہ رکھ کر سانسیں چھین لینے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

جھنگ( شیخ غلام مصطفٰی ) غیرت کے نام پر ماں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم اکرام شبیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 17 جون موضع میرنے والا علاقہ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں قتل کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم اکرام شبیر نے اپنی والدہ کو غیرت کے نام پر منہ پر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کردیا –

اور فرار ہوگیا۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا۔

پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لاتے ہوئے قاتل اکرام شبیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اپنی جھوٹی انا اور غیرت کے نام پر کسی انسان کا قتل کردینا نہایت سنگین جرم ہے۔

ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور موثر تفتیش کے ذریعے کیس کو مضبوط بنایا جارہا ہے تاکہ ملزم کی سزایابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن Never Again کے مطابق عورتوں اور بچوں کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس موثر اقدامات عمل میں لارہی ہے۔شہری ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، گھریلو تشدد ، ہراسمنٹ اور دیگر جرائم کو فوری رپورٹ کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment