احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے)جوڈیشل کمپلیکس احمدپورسیال کے مین گیٹ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ملازمین تپتی دھوپ میں بغیر کسی برآمدہ، چھت، شیڈ کے کھلے آسمان تلے شدید گرمی میں فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں-
طوفان ہو یا آندھی، بارش ہو یا جھلسا دینے والی دھوپ شدید گرمی میں عدالتی سیکیورٹی کی ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ پر ہر آنے والے سائل کی مکمل تلاشی لیکر اسے احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں-
جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن احمدپور سیال ملک سفیر حسین اعوان نے متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت کے مین گیٹ پر سیکیورٹی کے فرائص نبھائے والے پولیس ملازمین کیلئے فوری طور پر سائے کا انتظام کیا جائے
اور مستقل بنیادوں پر جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ پر برآمدہ نما شیڈ تعمیر کیا جائےتاکہ سکیورٹی ملازمین شدید موسم میں مزید بہتر انداز میں اپنی ڈیوٹی کر سکیں_
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +