شان اصغر جنجوعہ نے مدوکی سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
جھنگ ( ) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں پر کام شروع ہونے کے ساتھ ہی اُمیدواروں نے بھی میدان میں آنا شروع کر دیا۔ مدوکی سے شان اصغر جنجوعہ نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شان اصغر جنجوعہ علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں ریاض حشمت جنجوعہ اور میاں ظہور ساجد جنجوعہ کے کزن ہیں۔ مدوکی میں جنجوعہ برادری کا اچھا ووٹ بنک ہے۔ شان اصغر قرآن پاک کے حافظ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ شان اصغر کا کہنا تھا کہ برادری اور علاقہ نے عزت بخشی تو مایوس نہیں کروں گا۔