جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے رواں سال میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں،ہفتہ وار کارکردگی پر سخت سزاؤں کا فیصلہ،شہریوں کی حفاظت کے فریضے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے رواں سال میں چوری ہونے والی موٹر بائیک کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ضلع بھر کے ایس ایچ اووز کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر تفتیشی افسر کی ہفتہ وار کارکردگی کی بنیاد ہر ستائش یا سزا کا فیصلہ کیا جائیگا-
ڈی پی او نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی سواری عام آدمی کیلئے ایک مہنگی سواری ہے،شہریوں کے سرمایے کو لوٹنے والوں کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنے والا ہر پولیس آفیسر محکمانہ احتساب کا مستحق ہے۔
ہر تفتیشی آفیسر نہ صرف چور گینگ کے خلاف منظم کاروائیوں کو یقینی بنائے گا بلکہ شہریوں کی چوری شدہ موٹر بائیکس کو برآمد کر کے شہریوں کو حوالگی بھی یقینی بنائے گا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے اپنے سٹاف کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر آفیسر کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ بھجوائی جائے جسکی بنیاد پر اسکی ستائش یا اسے سخت سزا ہو گی،مزید انہوں نے کہا کہ پاسبانی کے فریضے سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +