جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ موچیوالا پولیس کا ڈی ایس پی صدر سردار محمد اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ موچیوالا مہر عنصر عباس سپرا کا پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 14 ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ سمیت دیگر لاکھوں مالیت کی اشیاء بھی برآمد، رپورٹ مہر خالد وجھلانہ سینئر کرائم رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

پولیس تھانہ موچیوالا کے ایس ایچ او مہرعنصرعباس سپرا کا اپنی نفری کےہمراہ سرچ آپریشن اس موقع پر ڈی ایس پی صدرسردارمحمداسلم ڈوگر بھی ساتھ تھے

جھنگ: کرائم رپورٹر ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کے احکامات پر تھانہ موچیوالا پولیس کا بھاری نفری کے ساتھ گرینڈ سرچ آپریشن –

سرچ آپریشن تھانہ موچیوالا کے علاقہ چک نمبر 216 ج ب اور چک نمبر 169 ج ب میں کیا گیاجس میں 14 ملزمان گرفتار
اسلحہ ناجائز کے 6 مقدمات درج ہوئے جس میں 1 کلاشنکوف،1رائفل ٹرپل ٹو ، 1رائفل 244بور اور3 پسٹل30بور اور متعدد گولیاں برآمد –

جھنگ: منشیات کے 3مقدمات درج ہوئے جس میں شراب اور چرس برآمد کی 3مجرمان اشتہاری و عدالتی مفرور کے علاوہ سنگین نوعیت قتل ، رابری کے ملزمان اور نو سربازی گینگ کا سرغنہ گرفتار –

جھنگ: لاکھوں روپے مالیت کاایک رکشہ لوڈر اور2 موٹرسائیکل بھی برآمد
آپریشن میں ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اسلم ڈوگر ،ایس ایچ او موچیوالہ عنصر عباس سپرا سمیت دیگر تھانوں کے جوان اور ایلیٹ فورس معہ لیڈی پولیس نے حصہ لیا –

جھنگ : 70/80 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا اور 150 سے زائد لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی
جھنگ: سرچ آپریشن کا مقصد سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور محرم الحرام میں امن امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے –

ضلع جھنگ کوڈاکوؤں ، چوروں اور لٹیروں سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنا ئیں گے ۔ ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت
ضلعی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں ڈی پی او جھنگ-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment