جھنگ (ریاض شاہد خان) رات گئے گاڑی کا تعاقب کرتے ڈاکوؤں سے پٹرولنگ پولیس رتہ متہ نے معروف کاروباری شخصیت کو سیکورٹی فراہم کرکے بحفاظت منزل مقصود تک پہنچا دیا، شہری کی رتہ متہ پٹرولنگ پولیس کے حق میں نعرے

پٹرولنگ پولیس رتہ متہ نے شہری کو ڈکیتی کی واردات سے بچا لیا
جھنگ ( بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق رانا کاشف جو کہ دودھ کا کاروبار کرتا ھے جو کہ دودھ لیکر اپنی گاڑی پر بوقت تقریبا” 3 بجے رات پنجگرائیں لنک روڈ سے آ رہا تھا اسکے پاس ذیادہ مقدار میں payment نقدی کی صورت میں موجود تھی کہ تین کس نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے اسکی گاڑی کا تعاقب شروع کردیا –

اور ڈکیتی کی نیت سے روکنے کی کوشش بھی کی لیکن مذکورہ شخص نے ممکنہ واردات کے خوف سے گاڑی تیز دوڑائی اور مین جھنگ لالیاں روڈ پر پہنچا کہ اچانک آگے پٹرولنگ پولیس رتہ متہ کی گاڑی پر شفٹ انچارج وقاص الرحمان اور انکی ٹیم محسن رضا۔ محمد رمضان خان اور محمد علی حسام کے ہمراہ گشت کرتے ھوۓ پریشان حال شہری کے سامنے آگۓ –

شہری نے تمام تر صورتحال بتائی کہ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر ڈکیتی کی نیت سے اسکا تعاقب کر رھے ہیں جس پر پٹرولنگ ٹیم نے شہری کو تسلی دی اور فورا” ناکہ بندی کرکے سرچ شروع کردی جبکہ شہری کو سیکورٹی دے کر بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا گیا۔۔۔ شہری نے پٹرولنگ پولیس کو دعاؤں سے نوازا اور پٹرولنگ پولیس زندہ آباد کے نعرے لگاۓ۔اہل علاقہ کی طرف سے پٹرولنگ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور افسران کی طرف سے شاباش دی گئی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment