جھنگ :مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 14سالانہ عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس 10جولائی بروز بدھ بعد از نماز عشاء بمقام جامع مسجد کوثر اہلحدیث جھنگ بازار جھنگ صدر میں سابقہ روایات کی طرح منعقد ہورہی ہے-
جس میں ملک پاکستان کے نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے جن میں مولانا سید سبطین شاہ نقوی اف سرگودھا سرپرست اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا سلمان اعظم جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان مولانا قاری بنیامین عابد اف اوکاڑہ مولانا بہادر علی سیف اف سمندری مولانا ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ شاعر اسلام مولانا عبدالعظیم ربانی خطابات ارشاد فرمائیں گے-
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے کہاعظمت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس کرانے کا مقصد صحابہ کرام سے محبت وعقیدت ہے صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لیئے عملی نمونہ ہے انکی سیرت پر چل کر ہم نے اپنی زندگیوں کو بدلنا ہے صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے یہ سالانہ عظیم الشان کانفرنس اپنی مثال آپ ہے-
اس کانفرنس میں ضلع بھر سے سلفی حضرات تشریف لاتے ہیں ہمارا کام شمع جلانا ہے توحید کے پروانے قافلوں کی صورت میں قلبی سکون کیلئے شرکت کرنے پہنچ جاتے ہیں اللہ کریم ہماری تھوڑی سی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول کرکے ہم سب کی نجات کا زریعہ بنائے امین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +