جھنگ(. . . . . )محکمہ بہبود آبادی جھنگ کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ضلع کونسل جھنگ کے جناح ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر چوہدری تھے –
جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر عاصم میر شاہ,انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظفر اقبال حیدری تھے سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمد چوہدری نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمی پروین نے ادا کیے ۔
سیمینار میں محکمہ بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف ، آفیسران و عملہ سیمت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال جولائی 2024 کو آبادی کا 34 واں عالمی دن منایا جارہا ہے-
جس مو موضوع ہے ،،گرچاہے سب کیلئے مساوی مستقبل اور ترقی پائیدار تو کرنا ہوگا غیر جانبدار اور جامع اعداد و شمار پہ انحصار،، جس میں غیر جانبدار اور جامع اعداد و شمار کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔
اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا۔ ہر سال عالمی یوم آبادی ایک خاص تھیم کو مد نظر رکھ کر منایا جاتا ہے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے لڑکیوں اور عورتوں کے حقوق، صنفی مساوات، زچگی کے دوران عورت کی صحت اور انسانی حقوق کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے-
محکمہ بہبود آبادی کے پیدائش میں مناسب وقفہ، صحت مند ماں تندرست بچہ، متوازن خاندان، خوشحال پاکستان یا وسائل اور آبادی میں توازن، صحت و خوشحالی کا ضامن جیسے سلوگنز کی تشہیر کے ذریعے کم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
آبادی میں تیزی سے بڑھتا اضافہ ملک کے لیے بے شمار مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہورہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب طویل مدتی اور موثر اقدامات کے ذریعے لوگوں کو بڑھتی آبادی کے مضمرات سے آگاہ کر کے محدود وسائل کے باوجود بھی خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
وسائل اور آبادی میں توازن کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عہد ساز اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں ، وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ متناسب آبادی اور مثبت رویوں کا حامل ایک خوشحال معاشرہ پروان چڑھایا جا سکے۔ عوام میں آبادی اور وسائل میں توازن کے حوالے سے آگاہی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت یے۔
خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے وسائل اور آبادی میں توازن لازم و ملزوم ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم سلمی پروین نے کہا کہ خوشحال معاشرے کے قیام، وسائل اور آبادی میں توازن، پائیدار سماجی ترقی، خاندانی منصوبہ بندی کی بہتر سہولیات، اور تولیدی صحت کی بہتری خدمات کے لئے محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک جامع پلان پر عمل پیرا ہے۔
محکمہ بہبود آبادی پنجاب کا پیش کردہ”متوازن خاندان“کا نظریہ دراصل ایک نہایت ہی خوبصورت عکس ہے خوشحال خاندان اور خوشحال معاشرے کے قیام کا۔ جس کا اصل مقصد ہے کہ اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائے جائیں اور اپنے وسائل کے مطابق بچے پیدا کئے جائیں تاکہ ماں اور بچے دونوں کی صحت اچھی رہے اور خاندان یا کنبہ خوشحالی کے ساتھ پروان چڑھ سکے۔
خوشحال معاشرے کے اس خواب کو حقیقت کی تعبیر دینے اور عوام کی سہولت کے لیے محکمہ بہبود آبادی فیملی ویلفیئر سینٹرز، فیملی ہیلتھ کلینکس، ایڈوائزری سنٹرز، دہی مرکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے دن رات کوشاں ہے۔ اس کے علاوہ سوشل موبلائزر، کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز، اور فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس کی مدد سے وسائل اور آبادی میں توازن، زچہ و بچہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی کی محفوظ اور موثر سہولیات، پیدائش میں مناسب وقفہ، متوازن غذا، ذہنی مسائل اور تولیدی صحت کا پیغام اور خدمات ہر گھر کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں مسلسل تشہیری مہم، صوبہ بھر میں ڈیجیٹل کانفرنسز کے انعقاد، آئمہ کرام اور خطیب حضرات کی بہبود آبادی پروگرام میں شمولیت اور ولیج تھیٹرز کے انعقاد کے ذریعے معاشرے کی سوچ بدلنے اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا ہے۔مہمانوں کی طرف سے بہتر کارکردگی کرنے والے فیلڈ سٹاف کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا-
اور محکمہ کی طرف سے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز دی گیئں سیمینار کے اختتام پر عالمی یوم آبادی کے سلسلہ میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس قیادت ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور بیگم عابدہ بشیر چوہدری ایم پی اے نے کی ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +