شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی قیادت میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ جاوید چدھڑ’ڈی ایس پی شورکوٹ مہر حیات سرگانہ ‘اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات، انچارج ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، حساس ادارے کے نوجوانوں کا فلیگ مارچ، شورکوٹ پولیس امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کی میڈیا سے گفتگو

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی قیادت میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ جاوید چدھڑ’ڈی ایس پی شورکوٹ مہر حیات سرگانہ ‘اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار-

،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں ، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ صہیب فخر قریشی’ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض سپرا’ ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ زیشان حیدر پاتوآنہ، انچارج ٹریفک پولیس احمد پور سیال و شورکوٹ سٹی غوث نول’انچارج چوکی شورکوٹ سٹی صدام عمر،انچارج چوکی رستم سرگانہ محمد وقاص سندھو پولیس کی بھاری نفری’حساس اداروں’ ایلیٹ فورس کے جوانوں-

،سیکورٹی اداروں ، ریسکیو 1122شورکوٹ کا شورکوٹ سٹی میں فلیگ مارچ فلیگ مارچ ڈی ایس پی آفس شورکوٹ سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا گڑھ مہاراجہ کی طرف روانہ ہو گیا اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے-

کہ شورکوٹ پولیس امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جلوس و مجالس کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے-

شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر پکٹ ڈیوٹی اور سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے شہر کی اہم شاہراہوں پر ایلیٹ فورس اور شاہین سکواڈ موثر گشت کو یقینی بنا رہے ہیں اور شہر بھر کی کنٹرول روم کے ذریعے الیکٹرانک مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment