جھنگ: مرکزی جامع مسجد کوثر میں جمعیت اہل حدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد، جسمیں نامور علماء کرام خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام اور اہلبیت عظام آسمان رسالت کے درخشندہ ستارے ہیں، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 14 ویں سالانہ عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس مرکزی جامع مسجد کوثر اہلحدیث جھنگ بازار میں منعقد ہوئی کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا –

جس کی سعادت قاری حنظلہ ارشد نے حاضل کی نعت رسول مقبول مولانا عبدالعظیم ربانی نے پیش کی کانفرنس سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سررست اعلی سید سبطین شاہ نقوی قاری بینامین عابد سالار یوتھ فورس حافظ سلمان اعظم جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان مولانا اویس عاجز سفیر امن حافظ ثاقب سرور ساقی نے خطاب کیا کانفرنس کے ممہان خصوصی صدر چمیبر آف کامرس جھنگ تھے-

سید سبطین شاہ نقوی نے کہا کہ ابوبکر صدیق سب سے پہلے صحابی رسول تھے اور ابوبکر صدیق نبی کے سفر ہجر اور قبر کے ساتھی تھے صحابہ اور اہلبیت آسمان رسالت کے درخشندہ ستارے ہیں جس دل میں صحابہ کا احترام نہیں وہ مسلمان نہیں ہو سکتا مراد رسول سیدنا عمر فاروق اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں جن کی اسلام کےلئے روشن خدمات جرآت و بہادری عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں فتوحات صحابہ اورشاندار کردار کارناموں میں اسلام کا چہرہ روشن ہے-

آپ کاسنہرہ دور خلافت مسلمانوں کی بے مثال فتوحات و ترقی اور عروج کا زمانہ تھا صحابہ کرام نے اپنی پوری زندگی حضور کی غلامی کےلئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے اسلام کےلئے لازوال قربانیاں دیں حضور اکرم کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہےعظمت صحابہ و اہلبیت کی عزت اور احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک /جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment