شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کی تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری سرکل شورکوٹ اور احمد پور سیال کے پولیس افسران سمیت کثیر تعداد میں سائلین کی شرکت پولیس افسران کو سائلین کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کر دیے-
ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویثرن کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور کی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ مہر حیات سرگانہ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ صہیب فخر قریشی،ایس ایچ او تھانہ وریام انسپکٹر ریاض سپرا،ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال ثمر عباس شاہ،ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ ذیشان حیدر سیال ، سب انسپکٹر رانا محمد فقیر ، سب انسپکٹر رانا محمد سعید سمیت کثیر تعداد میں پولیس افسران اور سائلین نے شرکت کی-
کھلی کچہری کے موقع پر ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے فوری طور پر احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد سائلین کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے جھنگ پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا-
ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران میں محرم الحرام کے موقع پر بہترین سیکیورٹی انتظامات کرنے پر انعامات بھی تقسیم کئے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +