جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) شہدائے پولیس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایلیٹ فورس جھنگ کے انچارج سب انسپکٹر عزیز اللہ خان رحمانی نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شہداء پولیس جھنگ کی قبروں پر پھول کے ہار چڑھائے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، رپورٹ ڈاکٹر انور علی جاوید

جھنگ: ایلیٹ فورس جھنگ کے انچارج انسپکٹر عزیر اللہ خان رحمانی ۔ محرر محمد قاسم اے ایس آئی ایلیٹ فورس جھنگ ۔ ایڈیشنل محرر آصف شہزاد ایلیٹ فورس جھنگ ۔مہر محمد کاشف سنگھا ھیڈ کانسٹیبل ۔اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔

یوم شہداۓ پولیس کے موقع پر جھنگ شہدا کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ان کی قبروں پر پھولوں کے ھار چڑھائے گئے۔ اور انکی یاد میں جھنگ شہدا پولیس کی قربانیوں کا تذکرہ کرکے پولیس جوانوں کا جذبہ بڑھا رہے ہیں کہ یہ جوان ہم سے بازی لے گۓ اور اپنی سوہنی دھرتی پر قربان ہو کرہمیں یہ سبق دے گۓ-

کہ اپنے وطن کی خاطر شہید ہو جانا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور اللہ پاک نے شہیدوں کے لیۓ بہت بڑے اعزاز و اکرام کا بندوبست کیا ہوا ہے شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے اور دونوں جہانوں میں کامیاب ہو جاتا ہے اور آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لیۓ دعا کی گئ اللہ پاک وطن کی خاطر شہید ہونے والے جوانوں کو اعلی مقام دے
بیوروچیف ڈاکٹر انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment