شور کوٹ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے ناظم مالیات مولانا عبدالوحید بٹ کی زیر نگرانی اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر اور جنرل سیکرٹری کےلئے بلا مقابلہ صدر حافظ ثاقب سرور ساقی اور جنرل سیکرٹری حافظ شاہد ندیم منتخب ہوئے –
مولانا عبدالوحید بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جھنگ اور جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے ذمہ داروں کے مشکور ہیں جو اج ہمارے ساتھ اس بزم میں شریک ہوئے جن میں مولانا طاہر خان سلفی امیر مرکزیہ تحصیل شورکوٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ ماسٹر سرفراز لڈیانہ سیال مرکزی رہنما جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ قاری سعید احمد سعیدی امیر مرکزیہ تحصیل اٹھارہ ہزاری اور دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا –
انہوں نے الیکشن کاشیڈول مرکزی شوریٰ کے سامنے پیش کیا اور اسی کے مطابق الیکشن کروایا جس پر صدر اور سیکرٹری ضلع کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جس پر عبدالوحید بٹ اور انکے رفقاء نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی مولانا عبدالوحید بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس اور دیگر ذیلی تنظیمیں مرکزی جمعیت اہلحدیث کا ہراول دستہ ہیں –
جب بھی مرکزی قائدین نے پاکستان میں سیلاب اور زلزلے کا مشکل وقت ایا تو اہلحدیث یوتھ فورس اور دیگر زیلی تنظیموں کے کارکنان نے اپنی خدمات پیش کیں جن میں ضلع جھنگ کی خدمات حافظ ثاقب سرور ساقی اور حافظ شاہد ندیم اور انکے رفقاء کی صورت میں نمایاں نظر اتی ہیں ہمیں اپکے ساتھ ہم کلام ہو کر اس گلشن کے بانی حافظ عبدالعلیم یزدانی رح یاد اگئے –
جنہوں دور دراز کے طویل سفر طے کر کے قریہ قریہ گاؤں میں جا کر اللہ کےقرآن کی تبلیغ کی میں یہ بر ملا اپ کو میسج اور پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جماعت نے جب کبھی بھی اپنے ورکروں کو بلایا تو ہمیں حافظ ثاقب سرور ساقی کو جھنگ کی نمائندگی اچھے انداز میں کرتے ہوئے نظر ائے اخر پر انہوں نے قائدین مرکزیہ کے حکم کے مطابق جھنگ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا-
میں سمجھتا ہوں کی یہ انکی محنت ہے کہ اج یہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں انسان کا ہمیشہ کام محنت اور عوام سے کئے گئے رابطے بولتے ہیں اخر پر حافظ ثاقب سرور ساقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وہیں ضیافت کا خوب اہتمام کیا گیا سب ساتھیوں نے سیر ہو کر کھانا کھایا-
جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500