جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے بعد ضلع جھنگ کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دئیے گئے’ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف جھنگ میں ملازمین کا احتجاج، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ، ہم اپنی تنخواہیں خود جنریٹ کرتے ہیں،وفاقی حکومت ملازمین کو تنخواہ نہیں دیتی، یوٹیلیٹی سٹور حکومت کو بھاری ٹیکس دیتی ہے، شرکاء کا خطاب، رپورٹ ریاض شاہد خان

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے بعد ضلع جھنگ کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دئیے گئے
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف جھنگ میں ملازمین کا احتجاج، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ-

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد جھنگ میں ملازمین نے احتجاج کیا اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے پریس کلب جھنگ کے سامنے احتجاج کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو بحال رکھنے کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ ہم یوٹیلیٹی اسٹورز سے اپنی تنخواہیں خود جنریٹ کرتے ہیں، وفاقی حکومت ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتی۔انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ہر سال الٹا حکومت کو ٹیکس دیتا ہے، حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو بںد کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے جس پر ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ادھر یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے بعد ضلع جھنگ کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دئیے گئے ہیں-

اور یوٹیلیٹی اسٹورز ایمپلائز یونین نے پیر کو ملک گیر ہڑتال اور اسلام آباد میں احتجاج اور فیصلے کیخلاف پوری مزاحمت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک #نیوز #بریکنگ نیوز #پنجاب #پاکستان #جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

Leave a Comment