جھنگ :انچارج چوکی سول لائن سب انسپکٹر حسنین عباس کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی،منشیات فروش خاتون سے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد، ملزمہ گرفتار،رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز

شورکوٹ ( رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ( ر ) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر انچارج چوکی سول لائن تھانہ کوتوالی جھنگ سب انسپکٹر حسنین عباس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا –

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی سول لائن سب انسپکٹر حسنین عباس نے پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم مظہر ،حسنین شاہ ،قمر زمان ،کامران ،لیڈی کانسٹیبل لیلیٰ قیصر کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر مریم بی بی زوجہ وحید مراد سکنہ محلہ لدھن شاہ جھنگ صدر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5 کلو 870 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا –

علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے انچارج چوکی سول لائن سب انسپکٹر حسنین عباس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment