جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ، ایجوکیشن جھنگ ،محکمہ ضلعی انتظامیہ جھنگ اور محکمہ عدلیہ جھنگ کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کا انعقاد، مہمان خصوصی محمد نصراللّه وٹو سینئر سول جج اور ملک احسان اللّه كمبوہ تھے ، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (نمائنده خصوصی )نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ،محکمہ جیل خانہ جات جھنگ ،محکمہ سوشل ویلفیئر جھنگ ،محکمہ ایجوکیشن جھنگ ،محکمہ ضلعی انتظامیہ جھنگ اور محکمہ عدلیہ جھنگ کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی محمد نصراللّه وٹو سینئر سول جج اور ملک احسان اللّه كمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ تھے ۔

اس پروگرام میں گزشتہ فیز ختم کرنے والے لٹریسی سٹوڈنٹ سنٹرل جیل کے ان کو اور ان کے ٹیچرز کو اسناد تقسیم کی گی ۔
سپریڈنٹ و ڈپٹی سپریڈنٹ محکمہ جیل خانہ جات کو این سی ایچ ڈی کی اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا ۔

اس موقع پر ملک احسان اللّه كمبوہ نے سامعین سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ فیڈرل سیکٹری ایجوکیشن نے این سی ایچ ڈی کو پورے پاکستان میں نیشنل لیول پر لٹریسی کا سب سے بڑا ادارہ ڈکلئیر کیا جو کہ این سی ایچ ڈی ادارہ کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ھے ۔این سی ایچ ڈی کا لٹریسی پروگرام جیل کے قیدیوں کے لیے انشاءﷲ جاری و ساری رہے گا –

کیونکہ اس سے ان کے اندر معاشرتی طور پر جیل خانہ کے باہر بھی منفی پہلو کی بجائے مثبت سرگرمیاں وقوع پزیر ھوں گی ۔
سپریڈنٹ جیل علی اکبر گجر نے خواہش ظاہر کی کہ مزید چار سنٹرل جیل میں لٹریسی کے سنٹر قائم کئے جاۓ ۔

تو آخر پر علی اکبر گجر اور سینئر سول جج محمد نصراللّه وٹو نے این سی ایچ ڈی کا شکریہ ادا کیا ۔
اس پروگرام کو اچھا آرگنائز کرنے پر تمام پروگرام کے لوگوں نے چوہدری مسرور عطاء اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی اور حافظ رضوان ڈپٹی سپریڈنٹ محکمہ جیل خانہ جات جھنگ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500

Leave a Comment