حق باھو پلاسٹک والی بال کونسل کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا چک نمبر 250 نانگہ امرانہ میں انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھر سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ میں میزبان امرانہ کلب چک 250 نے سنسی خیز مقابلے کے بعد برال کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا –
صدر ٹورنامنٹ مہر عمران علی امرانہ نمبردار، نائب صدر مہر محمد نواز برال،چیئرمین مہر علی رضا امرانہ سیال تھے مہمان خصوصی میں مہر نوازش علی خان امرانہ محکمہ ہیلتھ آفیسر فیصل آباد، حاجی مہر ظفر عباس امرانہ آفیسر پی ٹی سی ایل جھنگ، مہر غلام حیدر جرولہ –
پٹواری،مہر شہباز بھوجیہ سابقہ ناظم،مہر ساجد لڑکا چیئرمین،مہر شہزاد ملاح انسپیکٹر ٹریفک پولیس جھنگ،مہر ساجد علی نانگا سب انسپیکٹر ٹریفک پولیس،مہر انور علی ججی نانگہ اے ایس ائی جھنگ پولیس،مہر اختر علی امرانہ سیال پنجاب پولیس لاہور،مہر پرویز مہدی نانگا،چوہدری فیصل چدھڑ،مہر امجد حسین قیس پنجاب پولیس،میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ عرفان حیدر ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی –
اس موقع پر مہمان خصوصی انسپیکٹر ٹریفک پولیس جھنگ مہر شہزاد ملاح اور دیگر مہمانوں نے امرانہ برادری کی جانب سے ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے کھلاڑیوں کو نہ صرف اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملتا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے اپنی برادری اور شہر کیلئے کچھ کرنے کا جزبہ بھی پیدا ہوتا ہے –
ٹورنامنٹ چیف ایگزیکٹیو مہر عمران علی امرانہ نمبردار نے والی بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے کھیل سے ایونٹ کو خوبصورت بنایا ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد آج کے دور میں نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنا اور انکے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو کم کرنا ہے-
تاکہ معاشرے میں پیار محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو سکے اس موقع پر مہمان خصوصی مہر شہزاد ملاح انسپیکٹر ٹریفک پولیس و دیگر مہمانوں نے فائنل میچ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +