جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ قادر پور پولیس کی کاروائی، دال چاول کی ریڑھی کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم مخبر کی اطلاع پر گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے اور شہری پر جان لیوا فائرنگ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج، معاشرے کا سکون تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی، ایس ایچ او تھانہ قادر پور ضلع جھنگ حافظ محمد عبداللہ جپہ کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ قادر پور ضلع جھنگ نے کاروائی کرتے ہوئے رحمان ٹاؤن منڈی شاہ جیونہ کے رہائشی شخص کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے عبدالغفار ولد رحیم گل پٹھان کو اطلاع ملنے گرفتار کر لیا گیا جبکہ واجد علی بلوچ نامی شخص پر پیچھا کرکے جان لیوا فائرنگ کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا –

مزید برآں پنجگرائیں میں دال چاول کی ریڑھی کے آڑ میں چرس فروخت کرنے والے غلام جعفر مسلم شیخ کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کرکے ان سے 1060 گرام چرس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا –

ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور معاشرے کا سکون تباہ کرنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایس ایچ او تھانہ قادر پور ضلع جھنگ حافظ محمد عبداللہ جپہ کی میڈیا سے گفتگو –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment