جھنگ ( ریاض شاہد خان ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک احسان اللہ کمبوہ اور سید سبط الحسن نقوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جھنگ کی زیر نگرانی سٹار گرائمر سکول اینڈ اکیڈمی دارلسکینہ روڈ پر خواتین اور بچوں کے وظائف کے اندراج کا کیمپ لگایا گیا،کیمپ میں مستحق خواتین کے پرانے اور نئے اندراج کیے گئے اور بچوں کے تعلیمی وظائف کا اندراج بھی کیا گیا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ ( بیورو رپورٹ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک احسان اللہ کمبوہ اور سید سبط الحسن نقوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جھنگ کی زیر نگرانی سٹار گرائمر سکول اینڈ اکیڈمی دارلسکینہ روڈ پر خواتین اور بچوں کے وظائف کے اندراج کا کیمپ لگایا گیا-

جس میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اشرف ملک ( بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ ) ، ملک محمد عمران سی ای او سٹار گرائمر سکول اینڈ اکیڈمی جھنگ ، مسرت ریاض جعفری معروف سوشل ورکر اینڈ صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک تھانہ مسن زون اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی چوہدری مسرور عطاء جھنگ نے شرکت کی ۔

کیمپ میں مستحق خواتین کے پرانے اور نئے اندراج کیے گئے اور بچوں کے تعلیمی وظائف کا اندراج بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احسان اللہ کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے BISP کی مستحق شادی شدہ خواتین کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ اندراج بلکل فری کیا جا رہا ہے جسکی کوئی فیس نہیں ہے جبکہ جن خواتین کے بچے مختلف سکولوں یا کالجز میں پڑھتے ہیں انکے وظائف کا اندراج بھی فری کیا جا رہا ہے ۔ ہمارے فیلڈ افسران ہر گاؤں ، بستی اور محلوں میں جا کر مفت اندراج کر رہے ہیں ۔

حکومت پاکستان کے وژن خوشحالی اور غربت کے خاتمے میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اشرف ملک اور ملک محمد عمران نے NCHD کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک احسان اللہ کمبوہ اور انکے سٹاف سینئر تحصیل فیلڈ افیسر شکیل خان اور سید اظہار حسین شاہ ، دی بیسٹ ولینٹیرز مبشر خان بلوچ ،عاشق حسین چدھڑ پرنسپل اچیور گرائمر اسکول پیرکوٹ سدهانہ کی کاوشوں کو سراہا اور حکومت پاکستان کی جانب سے سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین کی امداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ BISP سے ملنے والی امدادی رقم سے خواتین چھوٹے کاروبار کو فروغ دیں –

تا کہ انکو معاشی فائدہ بھی حاصل ہو اور ملک میں غربت کے خاتمے میں بھی مدد مل سکے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment