جھنگ ( بیورو رپورٹ) این سی ایچ ڈی جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک احسان اللہ کمبوہ اور سید سبط الحسن نقوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جھنگ کی زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پیرکوٹ سدهانہ میں خواتین اور بچوں کے وظائف کے اندراج کا کیمپ لگایا گیا-
جس میں بطور مہمان خصوصی مسرت ریاض جعفری معروف سوشل ورکر اینڈ صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک تھانہ مسن زون و کالم نگار پرنٹ میڈیا جھنگ نے شرکت کی ۔ کیمپ میں مستحق خواتین کے پرانے اور نئے اندراج کیے گئے اور بچوں کے تعلیمی وظائف کا اندراج بھی کیا گیا ۔
اس موقع پر خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت ریاض جعفری سوشل ایکٹیوسٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے BISP کی مستحق شادی شدہ خواتین کے اندراج کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ یہ اندراج بلکل فری کیا جا رہا ہے –
جسکی کوئی فیس نہیں ہے جبکہ جن خواتین کے بچے مختلف سکولوں یا کالجز میں پڑھتے ہیں انکے وظائف کا اندراج بھی فری کیا جا رہا ہے ۔ ہمارے فیلڈ افسران ہر گاؤں ، بستی اور محلوں میں جا کر مفت اندراج کر رہے ہیں ۔
حکومت پاکستان کے وژن خوشحالی اور غربت کے خاتمے میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ این سی ایچ ڈی کے سینئر تحصیل فیلڈ افیسر شکیل خان اور سید اظہار حسین شاہ کی کاوشوں کا سراہا گیا –
جن نے نیٹ ورک نیٹ کا سلو ہونے کے باوجود بھی دو ،تین لوکیشن پر سائٹ چک کر کے 70 سے 80 کے لگ بھگ بچوں کی انرولمنٹ کی جس میں بینیفیشریز 70 فیصد ایسی تھی جن کے بچوں کے بے فارم نہیں بنے ھوئے تھے ۔
اس کیمپ میں دی بیسٹ ولینٹیرز میڈم نجمہ پروين نے انرولمنٹ کے ٹاسک اور ٹارگٹ کے حوالہ سے نیک دلی اور دل جوئی کے ساتھ کام کیا جو قابل ذکر رہا و قابل تحسین رہا –
اور حکومت پاکستان کی جانب سے سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین کی امداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ BISP سے ملنے والی امدادی رقم سے خواتین چھوٹے کاروبار کو فروغ دیں تا کہ انکو معاشی فائدہ بھی حاصل ہو اور ملک میں غربت کے خاتمے میں بھی مدد مل سکے ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +