حویلی بہادر شاہ میں جشن عید میلاد النبی کا جلوس قاری محمد نعیم ساجد سیالوی کی نگرانی میں نکالا گیا، جسمیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، علماء کرام نے نبی کریم کی سیرت طیبہ اور میلاد النبی کے موضوع پر روشنی ڈالی،اس موقع پر تھانہ وریام والا چوکی رستم سرگانہ کے افسران اور ملازمین نے سیکورٹی فراہم کی، رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز

حویلی بہادر شاہ میں 12 ربیع اول کا جلوس جامع مسجد نورانی حق باھو حویلی بہادر شاہ سے شروع ہوا ۔جس کی نگرانی قاری محمد نعیم ساجد سیالوی نے کی ۔جلوس کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن مجید سے کی گئی ۔بعد میں نعت مقبول پڑھی گئی۔

حویلی بہادر شاہ
جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جلوس میں عاشقان رسول ﷺ کا جذبہ پرجوش دیکھنے کو ملا
عیدگاہ سے جماعت اہلسنت کا مرکزی جلوس اپنے روٹس پر رواں دواں عاشقان رسول ﷺکی بڑی تعداد میں شریک ہوئے.

اور جلوس کے راستے میں جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائی گئی۔ جلوس میں کاریں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کی کثیر تعداد موجود تھی
جلوس میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں –

جلوس کی سیکورٹی کی قیادت تھانہ وریام والا سے محمد عمران ASi سی ٹی ڈی اور عمران علی Asi سی ٹی ڈی تھانہ وریام والا سپیشل برانچ خالد محمود ASi ۔شاہ نواز سپیشل برانچ ۔شبیہ الحسنین سکیورٹی برانچ ۔ محمد اعجاز ASi چوکی رستم سرگانہ بمع ٹیم شفاعت علی اور مہر اظہر گگڑانہ سیال ۔

جلوس کے شرکاء درود سلام کا نزرانہ پیش کرتے منزل کی جانب گامزن ہوکر اختتام پزیر ہوا
جلوس مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی عید گاہ میں اختتام پذیر ہوا۔آخر میں نورانی مسجد حق باھو حویلی بہادر شاہ کے سامنے قاری محمد نعیم ساجد سیالوی نے دعا کرائی
بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment