شورکوٹ کینٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ کینٹ میں کھلی کچہری، ڈی ایس پی شورکوٹ سمیت دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شریک، شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری، جرائم کے خاتمے کیلئے شاہین اسکواڈ میں اضافے کا اعلان، رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز

شورکوٹ کینٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ کینٹ میں کھلی کچہری
کھلی کچہری کا انعقاد –

جس میں ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ،ریڈر ڈی پی او جھنگ مہر علمدار پاتوآنہ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ زیشان حیدر پاتوآنہ ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں،قذافی سلیانہ ، پی آر او ٹو ڈی پی او جھنگ محمد عرفان ،میڈیا نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ڈی پی او جھنگ نے مختلف نوعیت کے معاملات میں پیش ہونے والے 27 شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے-

اس موقع پر میڈیا نمائندوں کی نشاندہی پر ڈی پی او جھنگ کی طرف سے جرائم کی روک تھام کیلئے شورکوٹ سٹی اور تھانہ شورکوٹ کینٹ میں شاہین اسکواڈ میں اضافے کا اعلان بھی کیا-

اور منشیات فروشی، قحبہ خانوں، رسہ گیر ٹاؤٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے ڈی پی او نے چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرہ کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment