جھنگ (رانا محمد شبیر )ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس کا چور و ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اور تھانہ کوتوالی پولیس کی بڑی کاروائی ۔ تصور ہراج اور رب نواز عرف ربو موٹر سائیکل چور گینگز گرفتار، 57 موٹر سائیکل برآمد، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس کا چور و ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اور تھانہ کوتوالی پولیس کی بڑی کاروائی ۔ تصور ہراج اور رب نواز عرف ربو موٹر سائیکل چور گینگز گرفتار، 57 موٹر سائیکل برآمد .

بینک سے21 لاکھ روپے نقدی لے جانے والے شہری کو لوٹنے والے2 ڈکیت گرفتار۔ کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر97لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد،6 ملزمان گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتوں پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اور پولیس تھانہ کوتوالی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید طریقہ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے 2موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کئے ۔گرفتار گینگز کے قبضہ سے 70لاکھ روپے مالیت کی57موٹر سائیکل برآمد کی گئیں ہیں۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چور گینگ ضلع کچہری،ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شہر کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔

تصور ہراج موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ملزمان تصور ہراج اور صابر سلیانہ جبکہ ربنواز عرف ربو گینگ کے ربنواز عرف ربو اور فیصل مسلم شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ علاقہ تھانہ کواتولی سے 2010ء میں چوری ہونے والی کار مالیتی 13 لاکھ روپے اے وی ایل ایس ٹیم نے برآمد کی ہے۔

مورخہ27 اگست2024 ء کوغلام حسین نامی شہری بینک سے اکیس لاکھ روپے نکلوا کر گھر جا رہا تھا جس سے پکے والا میں ڈکیٹ ملزمان 21لاکھ روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے سخت محنت اور مختصر وقت میں ڈکیت ملزمان محمد یسین اور فیصل کو گرفتار کیا-

اورنقدی 14 لاکھ روپے برآمد کئے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اور پولیس تھانہ کوتوالی نے کاروائیوں کے دوران 57 موٹر ، 1 کار اور نقدی سمیت 97 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ شہریوں کی ایک ملین روپے سے زائد کی رقم کی باحفاظت منتقلی کیلئے اب تک 19 شہریوں کوپولیس اسکواڈ نے باحفاظت-

انکی منزل تک پہنچایا ہے۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں رواں ماہ 74 مقدمات کا اندراج کیا گیا جس میں برآمدگی شراب628 لیٹر ، چرس 53 کلو گرام، افیون1.3کلو گرام ، ہیروئن 1.2 کلوگرام، آئس 1.6کلو گرام برآمد کی گئی ہے۔

ڈی پی او نے واضح کیا کہ شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کے حوالے سے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں انصاف کی راہ میں حائل سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 6 مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیوں پر ڈی پی او کی پولیس افسران کو شاباش ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment