جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) استاد معاشرے کا وہ عظیم شخصیت ہے، جس کی علمی فکر شاگردوں کو بام عروج پر پہنچا دیتی ہے، علی احمد خان ہسپتال کے ایڈمن آفیسر فاروق احمد ملک کی اپنے استاد محترم ڈاکٹر سہیل فاروق کے اعزاز میں نیک خواہشات کا اظہار، رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ – علی احمد خاں ہسپتال کے ایڈمن آفیسر فاروق احمد ملک نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے استاد محترم ڈاکٹر سہیل فاروق ملک صاحب
(سی ای او )علی احمد خاں ہسپتال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رب لم یزل کے حضور دست بستہ دعاگو ہیں کہ مولائے کائنات انہیں سدا سکھی رکھے اور دین ودنیا کی منازل میں فقیدالمثال کامیابیوں سے نوازے –

فاروق احمد ملک کا کہنا تھا کہ استاد کو روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے – انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سہیل فاروق ملک صاحب کا ان کی پیشہ ورانہ زندگی ، کامیابیوں اور تربیت میں جوکرادر رہا ہے وہ اس کے لئے ہمیشہ ان کے ممنون و مشکور رہیں گے –

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سہیل فاروق ملک صاحب کے والد محترم پروفیسرملک الطاف حسین مرحوم ومغفور شعبہ تدریس سے منسلک رہے اور ان کا شمار آج بھی شہر کے نامور اساتذہ میں ہوتا ہے – ڈاکٹر سہیل فاروق ملک صاحب نے بھی اپنے والد محترم کے نقش وقدم پر چلتے ہوئے طبی شعبے میں ہونے کے باوجود درس وتدریس کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔

اپ کی زندگی ہمارے لیے روشن مثال ہئے اور ہمیشہ آپ کر سر پرستی ہماری رہنمائی کرتی رہے ۔
بیوروچیف ڈاکٹر انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment