معروف کاروباری شخصیت حاجی غلام عباس زورانی بلوچ کے صاحبزادے تیمور عباس خان کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ان کے ڈیرے پر سالگرہ پارٹی منعقد کی گئ۔
حاجی غلام عباس بھکر،ڈی جی خان،لیہ،بہاولپور اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں زرعی اجناس کی خرید وفروخت میں اھم کاروباری شخصیت تصور کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کے مختلف سیاسی شخصیات سے بھی کافی روابط ہیں۔
آپ انتہائ شریف النفس اور مخلصانہ مزاج کے مالک ہیں۔آپ کی جانب سے منعقد کی گئ سالگرہ کی تقریب اور پرتکلف عشائیہ میں مختلف شہروں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور شخصیات نےشرکت کی۔
آنے والوں تمام مہمانوں کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور گلے میں ہار پہنا کر کیا گیا۔اس پرتکلف عشائیہ میں مختلف اور ہمہ قسمی لذیذ کھانے(بیف،مٹن بریانی،چکن قورمہ،فرائ فش،)،فروٹس(کیلا،سیب،انگور،جاپانی پھل)،سویٹس(برفی،رس گلے،کھیر)اور کولڈ ڈرنکس(کوکا کولا،سیون اپ،سٹنگ) شامل تھیں
،تقریب کی ابتدائ دعا پیر سید زید الحسن شاہ صاحب نے کروائی۔اس پرتکلف تقریب میں پیر سید زید الحسن شاہ ،پیر سید ضیاء الحسن شاہ،پیر سید ابرار حسین شاہ،پیر سید عثمان الحسن شاہ،امیر خان،حافظ عامر جمیل،نوابزادہ مختار خان ڈھول(چیئرمن محکمہ انہار)،عاقل خان(سابق صدر پریس کلب احمد پور سیال),پرویز اختر تبسمی(چیف ایڈیٹر ڈیلی عزم عالیشان پاکستان)،انجینیئر مہر طاہر عباس،صابر زورانی،
حاجی ماجد نواز توہ،حاجی خیرات اسد،شہباز خان زورانی(بھکر),حافظ عقیل،محمد جمیل،محمد عامر،عامر زورانی،باقر زورانی،ضرغام زورانی،مہر اکرم دیندار،چوہدری جاوید اقبال،میاں حمزہ اکرم،میاں آکاش اختر،ندیم اسلم،حمزہ جہانگیر،طارق دیندار،مہر جواد اکرم،مہر احمد دیندار،شبیر سیال،غلام شبیر خان،حمزہ خان،محمد بلال،عزیر احمد اور سلمان خان شامل تھے۔تقریب کی اختتامی اور ننھے-
شہزادے کی عمر دراز اور نیک نامی میں برکت،ملکی و قومی سلامتی اور مسلم دنیا کیلئے خصوصی دعا پیر سید ضیا الحسن شاہ صاحب نے کروائ۔حاجی غلام عباس اور ضرغام خان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعاؤں،نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو میں حاجی غلام عباس کا کہنا تھا کہ میں تمام مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا مشکور اور مخلصانہ محبتوں کا ممنون ہوں جنہوں نے اس پروقار تقریب اور پرتکلف عشائیہ میں شرکت کر کے ہمارے ننھے شہزادے تیمور الحسن کی سالگرہ کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔اللہ پاک سبھی دوستوں کی بےلوث محبتوں کو یونہی سلامت رکھے اور یونہی ہنستے مسکراتے رہیں
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +