جھنگ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ تحفظ ختم نبوت سیمینار ضلع کونسل جناح ہال جھنگ صدر میں منعقد ہوا جس کی صدرات مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ کے امیر ماسٹر محمد یونس چوہان نے کی پروگرام کے مہمانانِ گرامی پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ طاہر خان سلفی امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ چوہدری محمد عنصر سابق صدر چیمبر اف کامرس جھنگ حاجی دلدار صدر انجمن تاجران جھنگ حکیم انوار الحق ممبر امن کمیٹی جھنگ مہر سرفراز لڈیانہ سیال مرکزی رہنما جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ طاہر منیر صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل احمد پور سیال سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی تحفظ ختم نبوت سیمینار سے مناظر اسلام مولانا عمر صدیق اف گوجرانوالہ قاری جمیل اجمل گورائیہ اف ملتان مفتی اعظم جھنگ مولانا عبدالرحمن ضیاء حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جھنگ کے صدر حافظ عثمان لطیف مولانا عمران سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت جھوٹ مکار اور زندیق ہے فنتہ قادیانیت انگریز کا خود کاشت پودا ہے اسرائیلی جارجیت بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت سے تحفظ ناموس رسالت امتناع قادیانیت آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کویقنی بناکر غیرشرعی قوانین کو تبدیل کرکے قران و سنت کے مطابق نظام عدل و انصاف کے مطابق عمل کیا جائے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے تحفظ کےلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ختم نبوت سیمینار میں اہلحدیث یوتھ فورس کے کارکنوں نے اس بات کا عزم کیا جب تک جسم میں خون کا آ خری قطرہ باقی ہے ہم ختم نبوت کا تحفظ کرتے رہیں گے ہمارے اسلاف نے مولانا نذیر حسین مولا میر ابراہیم سیالکوٹی مولانا ثناء اللہ امرتسری نے قادیانی کا ہر جگہ پر تعاقب کیا اور ان کو مرتد کافر قرار دیا گیا اور مولانا ثناء اللہ امرتسری نے مرزا قادیانی کو مباہلہ کا چیلنج کیا اور مرزا 1908 میں مرگیا اور مولانا ثناءاللہ امرتسری1948 میں سرگودھا میں وفات پائی اور اس طرح اہلحدیثوں کے سر فخر سے بلند ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ احسان الہی ظہیر شہید نے اہلحدیث یوتھ فورس کے نوجوانوں میں ختم نبوت کا جذبہ پیدا کیا اور اس دور میں ہمیں ختم نبوت کی چوکھٹ کی چوکی داری کرنی ہے جو لوگ ہمارے ملک پاکستان کی ترقی کو دیکھ کر خوش نہیں اور ملک کی املاک کو نقصان پہنچانے والے وہ ملک پاکستان کے خیر خواہ نہیں پاک فوج کے جوان دن رات ہمارے ملک کا دفاع کرتے ہیں حافظ شاہد ندیم ضلعی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ نے تما م آنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر جھنگ عمیر کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہمیں جناح ہال میں پروگرام کی اجازت دی مفتی عبدارحمن ضیاء نے اختتامی دعا کرائی ک اللہ پاک ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے ملکی استحکام اور ضلع میں امن و امان رکھے ضلع بھر سے ائےتمام مہمانوں کیلئے ضیافت کا خوب اہتمام کیا گیا مہمانوں نے سیر ہو کر کھانا کھایا اللہ کریم پروگرام کے محسنین معاونین کے عمل کو قبول کر کے نجات کا زریعہ بنائے امین