اسرائیل کا بڑھتا ہوا جنگی جنون عالمی اداروں اور امن کے دعویداروں کی ناکامی ہے، ظلم کی تازہ لہر کا ایک سال مکمل ہونے پر اقوام عالم کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، پاکستان امن کونسل صوبہ پنجاب کے صدر پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

اسرائیل کا بڑھتا ہوا جنگی جنون عالمی اداروں اور امن کے دعویداروں کی ناکامی ہے
ظلم کی تازہ لہر کا ایک سال مکمل ہونے پر اقوام عالم کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے
ان خیالات کا اظہار پاکستان امن کونسل صوبہ پنجاب کے صدر پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر نے اپنے ایک بیان میں کیا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
پاکستان کو ہر عالمی فورم پرآواز اٹھانی چاہیے
پوری دنیا میں وفود بھیج کر یہ مقدمہ لڑنا چاہیے
بات اب بیانات اور تقاریر سے اگے بھی بڑھنی چاہیے
ترقی کی دعویدار اس دنیا میں ہر طرف ظلم و بربریت لمحہ فکریہ ہے کشمیر کے لوگ بھی نصف صدی سے زائد اپنی ازادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں
مسلمان حکمرانوں کا کردار شرمناک ہے
مسلمانوں کو اپنی صفوں میں چھپے ہوئے منافقین کوبھی پہچاننا چاہیے

Leave a Comment