رپورٹ (بیورورپورٹ / عرفان حیدر سیال) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم مہوش عارف نے جب سے چارج سنبھالا ہے کرپشن اور سفارشی نظام میں نمایاں کمی آئی ہے قابل محنتی ایماندار فرض شناس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میڈم مہوش عارف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الحمدللہ شروع سے میرا منشور ہے کرپشن اور سفارشی نظام کو ختم کیا جائے-
اور میں ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہوں جس میں انشااللہ نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے انہوں نے کہا کہ میرے پاس 425 زنانہ سکولز ہیں جن کو چیک کرنا انکے مسائل حل کروانا سکولز کا ماحول خوشگوار کروانا صفائی ، یونیفارم ٹیچر،ہیڈ ٹیچرز کی حاضری چیک کرنا سب کو خود مانیٹرنگ کرتی ہوں-
وہاں جاکر معائنہ کرتی ہوں انشااللہ اعلی افسران کی جانب سے جو زمہ داری مجھے سونپی گئی ہیں احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہوں میرے متعلقہ میری کسی بھی ٹیچرز یا ہیڈ ٹیچرز کو کوئی مسلہ ہو تو وہ مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کرے-
میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انشااللہ میرٹ پر کام کو مکمل کیا جائے گا میری وجہ سے کسی کا کوئی کام انشااللہ پینڈنگ نہیں ہوگا کرپشن،کام میں غفلت لاپرواہی اور سفارش کسی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی کرپٹ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسی صورت رعایت نہیں دی جائیگی –
محنتی ایماندار ٹیچرز کی بہتر کارکردگی پر انکی حوصلہ افزائی جائے گی مزید گفتگو میڈم مہوش عارف نے کہا کہ اپنی ہیڈ ٹیچرز کو یہی ہدایت کرونگی کہ ادارے کی بہتری کے لیے دل سے محنت کریں تاکہ سکولز کا اچھا رزلٹ بہتر آئے تاکہ نوجوان نسل کا بہتر مستقبل بن سکے ۔۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500