جھنگ :نواحی قصبہ حویلی بہادر شاہ میں قاری محمد حزیفہ خان گھوٹوی کی آمد ،قرآن کے متعلق مدلل خطاب کیا، رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز

حویلی بہادر شاہ بستی فاروق نگر بمقام اسلامائزیشن ریسرچ آڈیوڈیم سیال نگر حویلی بہادر شاہ میں سیمینار کا انعقاد ۔جس میں قاری محمد حذیفہ خان گھوٹوی بن غلام محمد گھوٹوی آف ملتان والے کو دعوت دی گئی۔

تلاوت و ترجمہ حافظ حمزہ سیال نے کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر ظفر اقبال خان پروفیسر یونیورسٹی آف جھنگ نے موضوع کا تعارف کرایا اہمیت و ضرورت کے متعلق سیمینار محمد محبوب صاحب کا تعارف کرایا۔

اس کے بعد موضوع ایمانیت کا احوال اور علوم اسلوب میں بیان کیا گیا ۔ابتدا میں غلام احمد کاظمی کا عربی خطبہ بیان کیا گیا، قاری صاحب نے بہت اچھا بیان کیا ۔انہوں نے قرآنی استدلالیت سے توحید رسالت کو پیش کیا ۔آخر میں ڈاکٹر ظفر اقبال خان نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

سامعین کی خواہش پر دوبارہ قاری حذیفہ کو عربی خطبہ سنانے کی دوبارہ تکلیف دی گِی۔ آخر میں سوالوں کے جواب دیے گئے۔ عورتوں کے لیے پردے کا انتظام کیا گیا۔ لوگوں کھانا پیش کیا گیا۔

اہلیان علاقہ نے قاری صاحب کا خطاب سن کر دلوں کو منور کیا۔ محفل دعا کے بعد اختتام پزیر ھوئی۔
آلداعی الخیر: ڈاکٹر ظفر اقبال خان یونیورسٹی آف جھنگ
بیورچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز

Leave a Comment