جھنگ( شیخ غلام مصطفیٰ) آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نواز اکرم اور سینئر نائب صدر عمر رامے نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہم فلسطین کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، رپورٹ شیخ انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ( ) آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نواز اکرم اور سینئر نائب صدر عمر رامے نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے –

اور فلسطین کے حق میں بین الاقوامی سطح پر مضبوط آواز اٹھانے پر زور دیا ہے۔نواز اکرم نے کہا، “ہم فلسطین کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دنیا بھر کے انسانیت پسند لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔سینئر نائب صدر عمر رامے نے بھی اپنے بیان میں کہا، “یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر عالمی سطح پر فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز اٹھائیں اور ان کے حقوق کے حصول میں ان کا ساتھ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ چیمبر آف کامرس کی ٹیم ہر ممکن سطح پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔آل پارٹیز کانفرنس میں جھنگ چمبر اف کامرس کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment