ضلع جھنگ میں کوٹ خیرا کے قدیمی قبرستان میں موجود قائد اعظم کے مزار سے مشابہت رکھنے والا مقبرہ متوفی کی بانی پاکستان سے لازوال محبت کا آئینہ دار ہے۔یہ مقبرہ میاں سرفراز حسین موہل کا ہے جو صاحب ثروت اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے شیدائی تھے-
جنہوں نے 8جنوری1984ء کو وفات پائی جن کی وصیت کے مطابق ان کے پسماندگان نے کوٹ خیرا میں ان کی قبرپر مزار قائد سے ملتا جلتا مقبرہ تعمیر کروایا۔سرفراز موہل کا یہ مقبرہ سنگ مر مر سے بنایا گیا جو فن تعمیر کا نادر شاہکار ہے۔
اس مقبرہ کے گنبد کے اندرونی حصہ پر آیت الکرسی، مختلف قرآنی آیات اور بارہ آئمہ کرام بھی لکھے گئے ہیں۔ ”مقبرہ کے باہر کم ظرف تھا کرگیامحفلوں کو ویران،نہ پوچھو حال یاراں جب شام کے سائے ڈھلتے ہیں“ یہ شعر بھی کندہ ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500+