دو گھروں کے اختلاف ختم کروانے سے اللہ راضی ہوتا ہے مہر کبیر عمرانہ سیال
شور کوٹ،چند ماہ قبل وریام والا میں کرموانہ سیال برادری اور سپرا برادری میں بچوں کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوگیا تھا جو الحمد للہ معززین علاقہ مہر کبیر عمرانہ سیال مہر نزر حیات پاتوانہ سابق تحصیل ناظم جھنگ ٹھیکیدار شیخ محمد اقبال ٹھیکیدار حاکم عمرانہ سیال ٹھیکیدار ملک حسنین منا ٹھیکیدار کی کاوشوں سے دونوں گھروں کے مقدمات ختم کرواکے صلح کروادی گئی-
اس موقع پر معززین علاقہ مہر امجد سلیم سرگانہ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام والا مہر صدام لدھیانہ حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران وریام والا مہر عابد سپرا چوہدری فیاض جٹ اور دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہر محمد نواز کرموانہ سیال مہر اعجاز کرموانہ سیال مہر بشیر احمد کرموانہ سیال اور حاجی سعید احمد سپرا حاجی مقصود احمد سپرا مہر فخر عباس سپرا اس موقع پر کہا کہ بچوں کے اختلافات نے ہمیں ایک دوسرے سے دور کردیا –
مگر ہم اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں جوڑا ہمیں وہیں پر کھڑا کیا جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے اچھےلگتے تھے اورہم ان شاءاللہ اکٹھے ہیں اور پہلے کی طرح اکٹھے رہیں گے جس پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مہر محمد نواز کرموانہ سیال کے ڈیرے پر تمام برادری اور دوست احباب کیلئے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا سب نے سیر ہو کر کھانا کھایا مہر کبیر ٹھیکیدار نے اجتماعی دعا کرائی-
سب دوست خوش وخرم گھروں کو چلے گئے اللہ سے دعا ہے کہ کریم بادشاہ اس پیار محبت کو قائم اور دائم رکھے اور اس چمن کو ایسے اباد رکھے اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے آمین اللہ کریم ہمارے درمیان پہلے جیسی محبت کی فضا قائم اور دائم رکھے تاکہ ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ کا ساتھی بنتے رہیں اور پیار محبت کی فضا قائم رہے امین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +