گزشتہ رات نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ملک محمد کلیم شہید کر دیا گیا،
ملک کلیم معاویہ شہید کی نماز جنازہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کی امامت میں ادا کر دی گئی-
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ کپوری میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ملک کلیم معاویہ کھوکھر ولد ملک حاجی ملازم حسین کھوکھر سکنہ چاہ نور شاہ کپوری موقع پر جانبحق ہو گئے تھے، پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا-
بعد ازاں پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے 2 کس نا معلوم ملزمان پر 302 کا مقدمہ درج کر دیا تھا، مقتول کا نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے قریب صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کی امامت میں ادا کر دیا گیا-
نمازجنازہ میں مولانا انس معاویہ، مولانا عبدالغفور، مولانا مفتی عمر حیدری، و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بے گناہ قتل کیے جانے والے ملک معاویہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے، ورنہ ہم جلد نیا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،-
نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی، مقتول کو ان کے آبائی قبرستان میں سسکیوں و آہوں میں سپرد خاک کر دیا گیا،
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +