شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ٹیم سرعام تحصیل شورکوٹ کے ممبران کی ریسکیو آفس شورکوٹ آمد، انچارج شورکوٹ ریسکیو 1122 شورکوٹ سید سجاد حسین شاہ سے ملاقات، ریسکیو والنٹئر کی ممبر شپ اور انکی ٹریننگ پروگرام بارے تفصیلی گفتگو، رپورٹ جاوید اقبال ملاح ،مہر ریاض موہانہ بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ ٹیم سرعام تحصیل خبر شامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندے مہرریاض حسین کی رپورٹ کے مطابق شورکوٹ کے ممبران مہر ریاض حسین موہانہ اور چوہدری شاہد اقبال کی ریسکیو آفس شورکوٹ آمد انچارج شورکوٹ ریسکیو 1122 شورکوٹ سید سجاد حسین شاہ سے ملاقات ریسکیو والنٹئر کی ممبر شپ اور انکی ٹریننگ پروگرام بارے تفصیلی گفتگو ہوئی-

۔اس موقع پر سینئر نائب صدر تحصیل پریس کلب شورکوٹ ملک محمّد تیمور اعوان اور ٹیچر عمر فاروق قتال پور بھی ٹیم کی ملاقات کے لئے انکے ہمراہ تھے سید سجاد شاہ کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے-

اس میں ہم 5 روزہ ٹریننگ کرواتے ہیں جس میں فرسٹ ایڈ کے بارے تمام دیگر اہم شامل جدید ٹیکنالوجی سے ممبر کو تیار کیا جاتا ہے تاکہ اپنے علاقے میں کم از کم اسے فرسٹ ایڈ بارے علم ہو اس کا دائرہ کار اب یونین کونسل کی سطح تک ہم لے کے جا رہے ہیں تاکہ ہمارے اہل کاروں کے پہنچنے تک اس علاقہ کی ٹیم اس مریض کو ریسپونڈ کر سکیں –

اس سے مین ہیڈ آفس شورکوٹ تحصیل پر دباؤ کم ہو گا اور ریسکیو 1122 مزید اچھا کام کر سکے گا۔ایک سوال کے جواب انہوں نے بتایا کہ کم از ٹیم میں 12 آدمی ہوتے ہیں 15_20 بھی ہو جائیں تو کوئی مسلہ نہیں ہے ۔میں آپکے ہیڈ اقرار الحسن کے جذبہ کو خراج تحسین کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک بہت زبردست قدم اٹھایا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment